انٹرنیشنل سکواش چیمپئین شپ،فرحان زمان کا فائنل کیلئے کوالیفائی

انٹرنیشنل سکواش چیمپئین شپ،فرحان زمان کا فائنل کیلئے کوالیفائی

  



اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئین شپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے فرحان زمان نے ٹا پ سیڈہانگ کانگ کے لیو آو کو اپ سیٹ شکست دیکر کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، فائنل میچ (آج)پیر کومصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئین شپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے فرحان زمان نے ٹا پ سیڈہانگ کانگ کے لیو آو کو اپ سیٹ شکست دیکر کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ پہلے سیمی فائنل میں فرحان زمان اور لیو آومیں سخت مقابلہ ہوا ،فرحان زمان نے3-2سے کامیابی اپنے نام کی۔ٹورنامنٹ کا فائنل (آج)پیر کومصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ فائنل کے مہمان خصوصی چیف آف ائیرسٹاف ایئر مارشل سہیل امان ہونگے جو کہ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے، چیمپئن شپ میں 44 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جس میں پاکستان سمیت ہانگ کانگ، سکاٹ لینڈ، مصر، ہالینڈ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریا اور اردن کے 11 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی