مصباح کے سسر کا انتقال،دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے، اظہر کپتان مقرر

مصباح کے سسر کا انتقال،دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے، اظہر کپتان مقرر

  



کرائسٹ چرچ(اے پی پی) پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مصباح الحق سسر کی وفات کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف ہیملٹن میں دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ان کی جگہ اظہر علی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ کرکٹ کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق مصباح الحق جو خاندان کے ساتھ کرائسٹ چرچ میں موجود تھے سسر کے انتقال کے باعث وطن واپس آ گئے ہیں، مصباح الحق جو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کررہے تھے وہ سسر کی نماز جنازہ اور دیگر رسومات میں شرکت کے لئے وطن واپس آگئے ہیں، ان کی غیر موجودگی میں اظہر علی دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں کپتانی کریں گے۔ میچ 25 سے 29 نومبر تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی