ایشین کیڈٹ جونیئر اور انڈر 21 کراٹے چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

ایشین کیڈٹ جونیئر اور انڈر 21 کراٹے چیمپئن شپ آج شروع ہوگی

  



اسلام آباد(اے پی پی) 15 ویں ایشین کیڈٹ جونیئر اور انڈر 21 کراٹے چیمپئن شپ (آج) پیر سے انڈونیشیا میں شروع ہوگی۔ پاکستان کراٹے فیڈریشن (پی کے ایف) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تین کھلاڑی ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گے جن میں نعمت اللہ، محمد اویس اور ساویل فیاض شامل ہیں۔ پی کے ایف حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں نعمت اللہ سے بہت توقعات وابستہ ہیں، امید ہے کہ وہ ایونٹ میں تمغہ جیت کر انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایشین کراٹے فیڈریشن ریفری اور ججز کورسز کا بھی انعقاد کر رہی ہے جس میں پاکستان کے نسیم احمد قریشی اور غلام علی حصہ لیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی