بی پی ایل میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

بی پی ایل میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ(اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں (آج) پیر کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے، ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی ٹیم راجشاہی کنگز جبکہ کومیلا وکٹورینز کی ٹیم چٹاگانگ ویکنگز سے نبرد آزما ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے دلچسپ مقابلے بنگلہ دیش میں جاری ہیں اور میگا ایونٹ میں (آج) پیر کو پہلا میچ ڈھاکہ ڈائنامائٹس اور راجشاہی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں کومیلا وکٹورینز کی ٹیم چٹاگانگ ویکنز سے پنجہ آزما ہوگی۔ دونوں میچز ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹاگانگ میں مدمقابل ہوں گی۔