کرسٹیانو رونالڈو نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف ٹیم کو فتح دلادی

کرسٹیانو رونالڈو نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف ٹیم کو فتح دلادی
 کرسٹیانو رونالڈو نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف ٹیم کو فتح دلادی

  


ریال میڈرڈ(اے این این)فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کردی ہے۔ ریال میڈرڈ اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان میچ میں تین گول داغ کر ٹیم کو فتح دلادی ہے۔ایٹلیٹکو میڈرڈ اور ریال میڈرڈ کے رمیان میچ میں کرسٹیانو رونالڈو چھائے رہے۔ 23منٹ میں انہوں نے ریال میڈرڈ کی جانب سے پہلا گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔ یہ برتری اس وقت فیصلہ کن ہوگئی، جب 71ویں منٹ پر رونالڈو نے ہی ایک بار پھر گول داغ دیا۔ابھی ایٹلٹکو میڈرڈ سنبھل نہ پائی تھی کہ کرسٹیانو رونالڈو نے 6منٹ بعد ہی ایک بار پھر بال گول میں پہنچا دی۔ ریال میڈرڈ نے میچ با آسانی تین صفر سے جیت لیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی