صوبہ پنجاب کی سائیکلنگ ٹیم کیلئے 30کلو میٹر ریس کے ٹرائلز کا انعقاد

صوبہ پنجاب کی سائیکلنگ ٹیم کیلئے 30کلو میٹر ریس کے ٹرائلز کا انعقاد

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) اتوار کو پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی زیر صدارت صوبہ پنجاب کی ٹیم کیلئے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ ٹرائلز روڈ ریس 30 کلومیٹر پر مبنی تھا۔ ٹرائل کا آغاز پنجاب سٹیڈیم سے ہوا اور فیروز پور روڈ سے ہوتی ہوئی کاہنہ اور پھر واپس پنجاب سٹیڈیم پر اس کا اختتام ہوا۔ ٹرائل میں پہلی پوزیشن وحید الحسن (فیصل آباد) نے حاصل کی اور ٹیم کے کیپٹن منتخب ہوئے جبکہ محمد رضا(قصور) دوسرے اور محمد اشفاق (لاہور) تیسرے نمبر پر رہے جبکہ چوتھے نمبر سیف الرحمان(فیصل آباد) آئے۔ ٹرائل کا افتتاح شہزادہ بٹ نے کیا اور اختتامی تقریب پر صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن معظم خان کلیئر نے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہٹرائل کتنا اہم تھا اور انہوں نے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا کے ٹرائل بالکل میرٹ پر اور کھلاڑیوں کے کارکردگی کے مطابق رہا۔ انہوں نے چیف جج شفیق ببی، امجد خان اور استاد جمیل سٹینڈو کا شکریہ ادا کیا اور کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ ایسے ہی دل لگا کر محنت کرے اور آنے والی نیشنل ایونٹ میں پنجاب کا نام روشن کریں۔ آخر میں انہوں نے سب کا شکریہ ادا کیا اور کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ ایسے ہی دل لگا کر محنت کرے اور آنے والی نیشنل ایونٹ میں پنجاب کا نام روشن کریں۔ آخر میں انہوں نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریب کا اختتام کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی