پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 25 نومبر سے شروع ہوگا
ہیملٹن(اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 سے 29 نومبر تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بلیک کیپس نے 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔