چیف آف ائیرسٹاف سرکل کبڈی ٹورنامنٹ 28 نومبر کوشروع ہوگا

چیف آف ائیرسٹاف سرکل کبڈی ٹورنامنٹ 28 نومبر کوشروع ہوگا

  



اسلام آباد(اے پی پی)چیف آف ائیرسٹاف سرکل کبڈی ٹورنامنٹ 28 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے سولہ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سوئی سدرن گیس، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد ، فاٹا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں، ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائیگا اور ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 27 نومبر کو منیجرز میٹنگ میں کیا جائے گا، ٹورنامنٹ میں اول آنے والی ٹیم کو چار لاکھ، دوسرے نمبر پر دو لاکھ روپے جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لئے ایک، ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے

اور ٹورنامنٹ 3 دسمبر تک جاری رہے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی