کرائسٹ چرچ ،یاسر شاہ کیلئے بدنصیبی اور محمد عامر کیلئے خوش نصیبی کا سبب

کرائسٹ چرچ ،یاسر شاہ کیلئے بدنصیبی اور محمد عامر کیلئے خوش نصیبی کا سبب
کرائسٹ چرچ ،یاسر شاہ کیلئے بدنصیبی اور محمد عامر کیلئے خوش نصیبی کا سبب

  


کرائسٹ چرچ (آئی این پی)پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں یہاں یاسرشاہ پر بدنصیبی کے سائے چھائے رہے،وہیں محمد عامر کی بدبختی کے دن ختم ہوگئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامرپابندی ہٹنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ خصوصا ٹیسٹ میچوں میں خاصی مشکلات کا سامناکر رہے ہیں جنہوں نے نیوزی لینڈکے خلاف حالیہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ میں 43کے عوض تین کیوی بلے بازوں کو آؤٹ کیا تو یہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے بعد13اننگزمیں کسی بھی ٹیم کے خلاف بہترین انفرادی کارکردگی تھی ۔پاکستانی لیگ اسپنر یاسرشاہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔یہ ان کے کیریئرکا بدترین ٹیسٹ میچ ہے کیونکہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیسٹ میچ میں وکٹ سے محروم رہے۔ اس سے قبل ان کا کوئی ایسا میچ نہیں گزراجس میں انہیں کامیابی نہ ملی ہو۔فاسٹ بولروں کیلئے موزوں ہونے کے سبب کرائسٹ چرچ کی وکٹ پر یاسر شاہ کو محض 13.3اوورزپھینکنے کا موقع ملا جبکہ اس ٹیسٹ سے قبل ان کی فی ٹیسٹ میں اوورزپھینکنے کی اوسط 55اوورزتھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی