آسٹریلوی شیفلڈ شیلڈ، وکٹوریہ نے نیو ساؤتھ ویلز اور کوئنز لینڈ نے ساؤتھ آسٹریلیا کو ہرا دیا

آسٹریلوی شیفلڈ شیلڈ، وکٹوریہ نے نیو ساؤتھ ویلز اور کوئنز لینڈ نے ساؤتھ ...

سڈنی(اے پی پی) آسٹریلوی شیفلڈ شیلڈ، وکٹوریہ نے نیو ساؤتھ ویلز اور کوئنز لینڈ نے ساؤتھ آسٹریلیا کو شکست دے دی، تفصیلات کے مطابق شیفلڈ شیلڈ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے ساتویں میچ میں وکٹوریہ نے نیو ساؤتھ ویلز کو 198 رنز سے شکست دی، نیو ساؤتھ ویلز کی ٹیم وکٹوریہ کی طرف سے دیا گیا 391 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 192 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ایک اور میچ میں کوئنز لینڈ نے ساؤتھ آسٹریلیا کو 128 رنز سے ہرایا۔ ساؤتھ آسٹریلیا کی ٹیم 446 رنز کا ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 317 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی