آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز اتھلیٹکس چیمپئن شپ 24 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز اتھلیٹکس چیمپئن شپ 24 نومبر سے اسلام آباد میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) ہائیرایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام اور کام سیٹ یونیورسٹی کے تعاون سے آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز اتھلیٹکس چیمپئن شپ 24 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی، کام سیٹ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس چوہدری محمد مشتاق نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور وشور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 28 سے زائد یونیورسٹیز کے کھلاڑی اتھلیٹکس کے 22 ایونٹس میں حصہ لیں گے۔
، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ 23 نومبر کو ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور یہ چیمپئن شپ 26 نومبر تک جاری رہے گی۔