حکومت پاور لفٹنگ کے کھیل پر توجہ دے:راشد ملک

حکومت پاور لفٹنگ کے کھیل پر توجہ دے:راشد ملک

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد راشد ملک نے کہا ہے کہ حکومت دیگر کھیلوں کی طرح پاور لفٹنگ کے کھیل پر توجہ دے تاکہ پاکستانی کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ایشیا اوشنا پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی اور یہ چیمپئن شپ 4 سے 11 دسمبر تک نیوزی لینڈ میں کھیلی جائے گی، قومی ٹیم نو کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جس میں 5 مرد اور 4 خواتین کھلاڑی شامل ہیں، مرد کھلاڑیوں میں اطہر بٹ 105 کلوگرام، سید ندیم ہاشمی 120 کلوگرام، ملک راشد 93 کلوگرام، محمد عدنان عبدالجبار 120 کلوگرام اور محمد آصف پلس 120 کلوگرام شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں صائمہ شہزاد 53 کلوگرام، سنیہ غفور 58 کلوگرام، ٹوئینکل سہیل 58 کلوگرام اور نیلم ریاض 63کلوگرام شامل ہیں ان کھلاڑیوں کو ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔

، انہوں نے کہا کہ ٹوئینکل سہیل پہلی خاتون ہیں کہ جہنوں پہلی بار انٹرنیشنل سطح پر2015 ء میں مقسط میں ایشین پاورلفٹنگ (بنچ پریس) کے مقابلوں میں حصہ لیا اور 58 کلوگرام میں سونے کا تمغہ حاصل کیا، ایک سوال کے جواب میں راشد ملک نے کہا کہ فیڈریشن پاور لفٹنگ کے کھیل کی ترقی کے لئے ملک میں سکول اور کالجز کی سطح ایونٹ منعقد کروانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور حکومت کی طرف سے ہماری فیڈریشن کو کوئی گرانٹ نہیں مل رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ اس فیڈریشن کو بھی اپنے ساتھ منسلک کرے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی