چہلم امام حسینؓ پر 2 روز کے لئے افغان سرحد بند کر دی گئی

چہلم امام حسینؓ پر 2 روز کے لئے افغان سرحد بند کر دی گئی

 پاراچنار) نمائندہ پاکستان (کرم ایجنسی میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر دو روز کیلئے پاک افغان سرحد بند کردی گئی جبکہ پاراچنار میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی۔فورسزاور پولیٹکل حکام کے مطابق کرم ایجنسی کے تقریبا تین سو امام بارگاہوں میں نواسہ رسول حضرت امام حسین اور ان کے جانثار ساتھیوں کے چہلم کے سلسلے میں ماتمی مجالس کا سلسلہ جاری ہے جس کیلئے ایجنسی بھر میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں اور پاک افغان سرحد دو روز کیلئے مکمل طور پر سیل کردی گئی ہے۔ پاراچنار میں موٹر سائکلوں اور گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے امام بارگاہوں اور حساس مقاقات کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ شہر کے اطراف اور ایجنسی بھر میں اضافی چیک پوسٹیں قائم کئے گئے ہیں امن کمیٹی ممبران ، سول ڈیفنس کے رضاکار ، انجمن حسینیہ اور دیگر مقامی کمیٹیوں کے علاوہ لیوی فورس ، ایف سی اور پاک فوج کے جوان بھی سیکیورٹی خدمات انجام دے رہے ہیں تاکہ محرم کے حوالے سے تمام ماتمی مجالس کا انعقاد پر امن طور پر کیا جاسکے۔

مزید : کراچی صفحہ اول