پاک افغان شاہراہ پر کسٹمحکام کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دو چار

پاک افغان شاہراہ پر کسٹمحکام کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دو چار

  



خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)پاک افغان شاہراہ پر کسٹم اور ایف سی اہلکاروں کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دو چار ،غیر ضروری چیکنگ اور بغیر سٹاف گاڑیوں کو روکنے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ،منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں تک پہنچ جا تا ہے ،اعلی حکام نو ٹس لیں،جمیعت علماء اسلامتحصیل جمرود پاک افغان شاہراہ پر کارخانوں چیک پوسٹ کسٹم اہلکاروں کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام خیبر ایجنسی کے سیکرٹری اطلاعات قاری جہاد شاہ نے کہا پرانگ سم چیک پوسٹ ،بھگیاڑی چیک پوسٹ،تختہ بیگ اور کارخانوں پر پولیس اور کسٹم ،ایف سی کی وجہ سے ٹریفک جم رہتا ہے گھنٹوں تک روڈ بلاک ہونے سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہوتا ہے علاقے کے معزز افراد اور ملکانان سمیت تاجر برادری میں بھی مایوسی پھیل گئی ہیں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بے جا تنگ کرنے اور غیر ضروری چیکنگ اور بغیر سٹاف گاڑیوں کی روکنے پرآائی جی ایف سی ،گورنر خیبر پختونخواہ ،چیف سیکرٹری فوری نوٹس لے کر پاک افغان شاہراہ سے غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کیا جائے تاکہ قبائلی عوام اور کارخانوں مارکیٹ کے تاجر نرادری مزید مشکلات سے بچ سکے

مزید : کراچی صفحہ اول