ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ، نواز شریف عدالت پیش ہوں یا نہ ہوں یہ انکا معاملہ ہے ، یوسف رضا گیلانی

ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ، نواز شریف عدالت پیش ہوں یا نہ ہوں یہ انکا ...

  



 ملتان (سٹی رپورٹر)سابق وزیراعظم پاکستان مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ مضبوط ہو گی تو ادارے بھی مضبوط ہو ں گے جمہوری اداروں کوکمزور نہیں کرنا چاہتے بلکہ ان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں عدالتوں کا پہلے بھی احترام کرتے تھے اور آج بھی کرتے ہیں میں افتخار چوہدری کی محبت میں سپریم کورٹ میں پیش ہوا تھا افتخار چوہدری کانام باوضو ہو کر لیتے ہیں تاہم وزیراعظم میاں نواز شریف عدالت میں پیش ہوں یانہ ہوں یہ ان کا معاملہ ہے بلاول بھٹو کے چار نکات اور تحریک کے حوالے سے پارٹی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی البتہ (ن) لیگ پیپلز پارٹی کے بارے میں 27دسمبر کوسڑکوں پر نہ نکلنے کی بات پیار سے کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رضا آباد کے علاقہ میں پیپلز پارٹی کے کارکن جیمس نور کی ضلع کونسل میں ڈسٹرکٹ ممبر منتخب ہو نے کے بعد اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ میں خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر پارٹی رہنما خواجہ رضوان عالم اور ڈسٹرکٹ ممبر جیمس نور ،نوید عامر جیواسمیت دیگر بھی بھی ہمراہ تھے اس موقع پر مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی تنظیم سازی کے مراحل سے گزر رہی ہے اب تک کئی اضلاع میں تنظیم سازی مکمل ہو گئی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب ڈاکٹرز آصف علی زرداری کو اجازت دیں گے تو وہ وطن واپس آ جائیں گے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن پروفیشنل وکیل ہیں اور باعزت آدمی ہیں پانامہ لیکس کیس نہ لینا ان کا اپنا فیصلہ ہے انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو پورے ملک کے لیڈر ہیں وہ جنوبی پنجاب سمیت پورے ملک میں تحریک چلا سکتے ہیں لیکن تحریک کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی کی سی ای سی کرے گی بلاول بھٹو پارٹی کے چیئرمین ہیں اور باصلاحیت ہیں جو پارٹی کو صیح ٹریک پرچلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کے فیصلے ہمیشہ سی ای سی کرتی ہے بلاول بھٹو پارٹی کے چیئرمین ہیں اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ان کو چلا رہی ہے لیکن وہ باصلاحیت ہیں اسی لئے وہ پارٹی کے چیئرمین بنے انہوں نے کہا کہ 22نومبر کو پارٹی کا اجلاس ہے جس میں پارٹی کے تاسیس اور دیگر معماملات زیر بحث لائے جائیں گے انہوں نے کہاکہ پارٹی کی تنظیم نو کے سلسلے میں جنوبی پنجاب کے دو اضلاع ڈی جی خان اور راجن پور رہ گئے ہیں بہت جلد ان علاقوں میں بھی تنظیم نو کا مر حلہ مکمل ہو جا ئے گا ۔

یوسف رضا گیلانی

مزید : کراچی صفحہ اول