شا نگلہ این ٹی ایس ٹیسٹ میں مبینہ طورپرگھپلوں کاانکشاف

شا نگلہ این ٹی ایس ٹیسٹ میں مبینہ طورپرگھپلوں کاانکشاف

الپوری(ڈسٹر کٹ رپورٹر) شا نگلہ این ٹی ایس ٹیسٹ میں مبینہ طور گھپلوں کاانکشاف۔ کالج ہال ،شانگلہ ہلز میں امیدواروں کے رشتہ داروں اور مخصوص سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماوں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی، انجلیٹرز کا تعلق پرائیویٹ سیکٹر سے ہے ،اس سے پہلے سے این ٹی ایس ٹسٹ میں پاس ہوکر ٹیچرز منتخب ہونے والے امیدوار بھی رشتہ داروں کی مدد کیلئے دوبارہ ٹیسٹ میں شامل ہونے لگے جبکہ پی ایس ٹی کورس نہ کرنے والے امیدوار بھی جعلی طریقے سے ٹیسٹ میں شرکت کرنے لگے، این ٹی ایس ایجوکیشن شانگلہ کے انچارج پرائیویٹ لوگوں سے پیسے بٹور کر ڈیو ٹیاں لگاتے ہیں ،تحقیقات کی جائے،امیدواراں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق این ٹی ایس ٹیسٹ میں مبینہ طور پر گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے کالج ہال الپوری اور شانگلہ ہلز سکول میں پرائمری سکول ٹیچر اور سرٹیفائیڈ ٹیچرزکی پوسٹوں کیلئے جاری این ٹی ایس ٹیسٹ میں امیدواروں کے رشتہ داروں اور پی ٹی ائی کے سرکردہ رہنماوں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ،جو مبینہ طور پر ٹیسٹ میں ان کی مدد کر رہے ہیں ،اسی طرح پہلے سے این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے پی ٹی سی اور سی ٹی ٹیچر بھی دوبارہ این ٹی ایس میں حصہ لے رہے ہیں ،اور اپنا پرچہ جلد مکمل کرکے اپنے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ تعاون کرتے نظر آتے ہیں، یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ انچارج لوگوں سے پیسے لے کر ان کی ڈیوٹیاں لگاتے ہیں،امیدواروں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ٹی اور سی ٹی کورس نہ کرنے والے امیدوار بھی جعلی طریقے سے ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں ،کیونکہ این ٹی ایس ٹیسٹ کیلئے صرف فارم بھیجا جاتا ہے اور کاغزات نہیں بھیجے جاتے این ٹی ایس امتحان میں حصہ لینے والے امیداروں عارف اللہ،محمد کبیر،آمان اللہ،تقی اللہ اور دیگر نے کہا کہ این ٹی ایس ٹیسٹ میں گھپلے ہوتے ہیں لہٰذا مذکورہ ٹیسٹ کومنسوخ کرکے غیر جانبدار لوگوں کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں،امیدواراں نے این ٹی ایس اعلی حکام سے صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...