پانامہ پر پیپلز پارٹی فائنل راؤنڈ کھیلے گی ،مولا بخش چانڈیو

پانامہ پر پیپلز پارٹی فائنل راؤنڈ کھیلے گی ،مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما اور مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت ملک میں احتساب کی ابتداء ہے ماضی میں صرف مخالفین کا احتساب ہوتا تھا ، جن شہزادوں نے پانامہ میں اپنے نام کا اعتراف کیا ہے احتساب کا آغاز بھی انہی سے ہونا چاہئے۔مودی اور نواز شریف نے لاہور میں اپنی پگڑیاں بدلیں دونوں پگڑیاں بدل دوست ہیں ۔انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پیپلزپارٹی ایسی کسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی جس سے جمہوریت خطرے میں پڑجائے ۔ عمران خان اکیلے انقلاب لانا چاہتے ہیں تو لے آئیں ۔ پانامہ لیکس پر تمام اپوزیشن پارٹیاں متفق تھیں ہمارے چیئرمین نے بھی سڑکوں پر آنے کی بات کی تھی لیکن پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے پہلے ہی تحریک شروع کر دی ۔ ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں ۔عمران خان کے بعد پانامہ لیکس پر پیپلزپارٹی فائنل راؤنڈ کھیلے گی سب کو پتہ چل جائے گا کہ سیاسی وار کیا ہوتا ہے ۔میں عمران خان کی شخصیت کا معترف ہوں وہ کرکٹ کے ہیرو ہیں سیاست کے ہیرو نہیں ۔ پانامہ لیکس حکومت کے گلے کی ہڈی بن گئی ہے اگر اس کی شفاف تحقیق نہ ہوئی تو حکومت کی ہٹ دھرمی تمام جماعتوں کو اکٹھا دھرنے دینے کا جواز بنے گی ۔مسلم لیگ نون کے تکبر کو شکست ہو رہی ہے ۔ وفاقی حکومت اپوزیشن کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کریں ۔ اپوزیشن سڑکوں پر آئی تو حکمرانوں کے لئے حالات اچھے نہیں ہوں گے ۔اب حکومت کے پاس وقت ہے وہ ہوش کے ناخن لیں ۔ہم کہتے ہیں کہ احتساب کا آغاز پانامہ پیپرز سے شروع کیا جائے ۔۔ بلاول کے چار مطالبات نہ مانے گئے تو لانگ مارچ ہو گا ۔ حکومت پانامہ پیپرز کی تحقیقات کے معاملے میں سنجیدہ نہیں بلکہ تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے وزیر اعظم کی تقریروں سے واضح ہے کہ حکومت گن گن کر پورے کر رہی ہے ۔ وزیر اعظم اپنے خاندان کو احتساب کے لئے پیش کرنے کے بجائے اپنے بچاؤ کی تدبیریں کر رہے ہیں۔
مولا بخش چانڈیو