صرف سڑکیں نہیں وطن عزیز کے ہر بچے کو زیر تعلیم سے آراستہ کرینگے ،امیر مقام

صرف سڑکیں نہیں وطن عزیز کے ہر بچے کو زیر تعلیم سے آراستہ کرینگے ،امیر مقام

 پشاور) سٹاف رپورٹر(وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)صرف سڑکیں نہیں بلکہ وطن عزیز کے بچے بچے کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے بھی سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سوات میں وویمن یونیورسٹی اورشانگلہ میںیونیورسٹی کے قیام کیلئے اراضی حاصل کرلی گئی ہے انشاء اللہ جلددونوںیونیورسٹیزکاقیام عمل میں لایاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ طلباء وطالبات اسی جوش اورلگن سے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں کیونکہ وہ ہی اس ملک کے روشن مستقبل کے معمارہیں۔انہوں نے سوات یونیوسٹی کے طلبہ کومالی اورتکنیکی طورپرتعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ انکی پڑھائی میں کوئی رکاؤٹ حال نہ ہو۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ودودیہ ہال سوات میں پرائم منسٹرلیپ ٹاپ سکیم کے تحت یونیورسٹی آف سوات کے 107 ہونہار طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے تقریب کے موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقسیم شدہ لیپ ٹاپ جدیددورکے تقاضوں سے آراستہ ہیں اور لیپ ٹاپ کیساتھ ساتھ مفت انٹرنیٹ سہولت سمیت ٹیب لیٹ کے طورپربھی استعمال کیاجاسکتاہے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ملک کے ہونہاراورقابل طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے وزیراعظم محمدنوازشریف نے لیپ ٹاپ تقسیم کرنیکاتاریخی پروگرام کااجراء کیاہے۔انہوں نے کہاکہ یہ پروگرام ملک تحقیق اورمعیاری تعلیم کے دائرہ کارکوبڑھانے اور معلومات تک رسائی میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کیلئے 25بلین روپے مختص کئے گئے ہیں،فیزIکے تحت 93ہزار لیپ ٹاپ طلبہ میں تقسیم کئے گئے ہیں،فیزIIکے تحت 10لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جارہے ہیں جبکہ فیز IIIکے تحت مزید10لاکھ ہونہار طلبہ کولیپ ٹاپ فراہم کرنے کیلئے رجسٹریشن کاآغازکردیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ لیٹ ٹاپ سکیم سمیت یوتھ ٹریننگ پروگرام بھی موجودہ وفاقی حکومت کی مرہون منت ہے جس میں نجی اورپبلک دفاترمیں انٹرن شپ کے ذریعے 12ہزارروپے ماہانہ وظیفہ کیساتھ کالجزاور یونیورسٹیزکے فارغ التحصیل طلبہ کومختلف کورسزمیں تربیت دی جاتی ہے،مذکورہ پروگرام کے تحت44ہزارطلبہ کومتعلقہ اداروں میں تربیت دینے کیلئے تعینات کیاہے جبکہ مزید50ہزارطلبہ کویوتھ ٹریننگ پروگرام کے تحت تعینات کرنے کیلئے پڑتال (سکروٹنی)آخری مراحل میں ہے اورجلدانہیں بھی پروگرام سے مستفیدکردیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ سالانہ25ہزارسے زائدبے روزگار نوجوانوں کوپرائم منسٹرزیوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تربیت دی جائیگی جس میں انہیں اچھاوظیفہ بھی دیاجائیگا،فیس تلافی(ری ایمبرسمنٹ) بھی PM یوتھ پروگرام کاایک سنگ میل ہے جس سے تقریباً50طلباء وطالبات سالانہ مستفیدہونگے۔

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ نوجوان طلباء کی زندگیوں اورتعلیمی سرگرمیوں میں ہم تبدیلی لیکرآئے ہیں،تبدیلی سڑکوں پرنکلنے سے نہیں بلکہ نوجوانوں کی بہترین مستقبل سنوارنے سے آتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جس تبدیلی کابیج ہم بورہے ہیں اسکے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول