لیبر یونین کا غندہ گردی پر ایم پی اے شاہ فیصل کے خلاف اندراج مقدمہ کا مطالبہ

لیبر یونین کا غندہ گردی پر ایم پی اے شاہ فیصل کے خلاف اندراج مقدمہ کا مطالبہ

 بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ )پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین خیبر پختونخوانے دھمکی دی ہے کہ اگر تین دن کے اندر سی اینڈ ڈبلیوڈویژن ہنگو میں توڑ پھوڑ ایکسیئن سمیت سٹاف کی بے عزتی اور کارسرکار میں مداخلت کے مرتکب تحریک انصاف کے ایم پی اے شاہ فیصل اور ان کے غنڈوں کے خلاف ایف آئی آرنہ کی گئی اوراگر متاثرہ ایکسئین ہنگو محمد شعیب کا سیا سی بنیادوں پر تبادلہ کیا گیا تو صوبہ بھر کے دفاتر بند کر کے ہڑتال و احتجاج کیا جائے گا جبکہ یو نین نے ملازمین کے تحفظ اور سرکاری دفاتر میں اسلحہ لے کر جانے پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا ہے اس سلسلے میں پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین کی صو بائی کا بینہ کا اجلاس زیر صدارت صو بائی صدر گل زمین منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر سید غفارشاہ باچہ نائب صدور حبیب نواز اورگل نجب جنرل سیکر ٹری شہر یار صابر ڈپٹی جنرل سیکر ٹری شاہنواز جائنٹ سیکر ٹری قیصر خان آفس سیکر ٹری صا حب الدین اور فنانس سیکر ٹری شجاع الدین سمیت مختلف اضلاع کے عہدیداروں نے بھی کثیر تعداد میں شر کت کی اجلاس میں گذشتہ ہفتے ہنگو میں مقامی ایم پی اے کی غنڈہ گردی کی سخت مذ مت کر تے ہو ئے افسو س کا اظہار کیا گیا کہ تاحال ڈی سی و ڈی پی او ہنگو نے خا موشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ سی اینڈ ڈبلیو ہنگو کے سٹاف نے خوف وہراس اور اپنے تحفظ کیلئے مجبورا تمام دفاتر بند کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے تعمیرو ترقی کے تمام منصوبے ٹھپ ہو گئے ہیں جس کی تمام ذمہ دار ی مذکورہ ایم پی اے پر عائد ہو تی ہے اجلاس میں مشترکہ قراردادوں کے ذریعے روڈ گینگ کی بحالی کیلئے جاری اقدامات اورگینگ کو یونیفارم وسامان کی فراہمی کی منظوری پر مشیر وزیر اعلیٰ اکبر ایوب اور سیکر ٹری محمد آصف خان سمیت چیف انجینئرز کے کردار کو سراہا گیا جبکہ تعمیر وتر قی کے جاری منصو بوں پر کام کی تیزی اوربہتری کیلئے روڈ انسپکٹروں کی فوری پروموشن اور میکینکل سٹاف کو سر پلس کر نے کی بجائے ناکارہ مشینری کی مرمت کر کے ایسے کارآمد بنا نے کا بھی مطالبہ کیا گیا تاکہ ماضی کی طر ح اس مد کے ذریعے حکومتی ریونیو میں اضافہ ہو سکے جبکہ صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ہنگو کے واقعے میں ملوث ایم پی اے اور اس کے غنڈوں کے خلاف ایف آئی درج کی جائے اور ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے اس کے علاوہ ایک اور قراردادکے ذریعے صو بائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ اکاؤ نٹس آفس مردان کے کرپٹ اور حکومت کیلئے بد نا می کا باعث بننے والے آڈیٹر محسن کو فوری طور پر معطل کر کے ملازمین کواس کے ظلم وستم سے نجات دلائی جائے جبکہ ہائی وے ڈویژن مردان میں اسٹبلشمنٹ کلرک کی عر صہ دراز سے خالی پوسٹ پر فوری مستقل تعیناتی کی جائے تاکہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن وغیرہ کے مسائل بر وقت حل ہو سکیں اجلاس کے آخر میں باہمی مشاورت سے5دسمبر کو باچہ خان چوک پشاور میں جنرل کونسل کا اہم اجلاس طلب کر نے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ آئینی ترامیم یو نین انتخابات اور ہنگو واقعے سمیت دیگر مسائل کے بارے میں لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

مزید : کراچی صفحہ اول