ائرچیف مارشل سہیل امان سے ایوان تجارت و صنعت ملتان کے وفد کی ملاقات

ائرچیف مارشل سہیل امان سے ایوان تجارت و صنعت ملتان کے وفد کی ملاقات

  



ملتان(جنرل رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے وفد نے صدر خواجہ جلال الدین رومی کی قیادت میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے ان کے (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

دورہ ملتان کے موقع پر ملاقات کی۔ ملاقات میں سینئر ممبران خواجہ محمد یوسف، فرید مغیث شیخ سمیت سابق اسپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام، احسن شاہ بھی موجود تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور صنعت وتجارت کے مختلف امور پر گفتگو ہوئی خواجہ جلال الدین رومی نے ائیر چیف مارشل سہیل امان سے گفتگو میں کہا کہ خطہ کے ریموٹ ایریاز میں ائیر فورس کے ادارے قائم کرے جبکہ ایوی ایشن اور انڈسٹری مشترکہ طور پر مل جل کر صنعتیں لگائے انہوں نے ائیر یونیورسٹی کے حوالے سے کہا کہ ملتان میں کیمپس اور ملتان ایوان تجارت و صنعت کے مابین روابط کو مضبوط بنایا جائے تاکہ مل جل کر صنعتوں اور تعلیم کے حوالہ سے کام کیا جا سکے ائیر چیف مارشل نے اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر خواجہ محمد یوسف نے پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کو ایوان تجارت و صنعت کا نشان بھی پیش کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر