شہید کربلا کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

شہید کربلا کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

ملتان،ٹبہ سلطانپور(سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستا ن) نواسہ رسول ﷺ ، جگر گوشہ حضرت علی شہید کربلہ حضرت امام حسین کا چہلم آج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا اس سلسلے میں مرکزی جلوس امام بارگاہ جوادیہ جھک سے برآمد ہو کر اپنی روایتی راستوں سے ہوتا ہوا آستانہ لعل شاہ میں اختتام پذیر ہوگااسلسلے میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں تفصیل کے مطابقچہلم حضرت امام حسینؓ کے(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

سلسلہ میں مرکزی جلوس آج 20 صفر المظفر بمطابق 21نومبر دن ایک بجے برآمد ہو گا جب کہ صبح نو بجے سے ایک بجے تک مجلس عزا ہو گی جس سے علامہ مجاہد عباس گردیزی ,ذاکر غیور صابر اور دیگر علماء کرام و ذاکرین عظام خطاب کریں گے جلوس اپنے مقررہ راستوں کُپڑی پٹولیاں جہاں مظاہر حسین مجلس عزاء سے خطاب کریں گے بعد ازاں جلوس گلی کمنگراں والی سے چوک بازارپہنچے گا جہاں مجلس عزا سے مولانا باقر نقوی خطاب کریں گے جلوس حسین آگاہی, سرکلر روڈ ,گھنٹہ گھر ,گنج بازار, گلی امام دین سے ہوتا ہوا رات آٹھ بجے امام بارگاہ حضرت پیر لعل شاہ پر اختتام پذیر ہو گا اسی طرح ایک جلوس علمدار چوک سوتری وٹ سے صبح نو بجے برآمد ہو گا جو بارہ بجے امام بار گاہ اللہ بخش والا میں اختتام پذیر ہو گا چہلم حضرت امام حسینؑ کے سلسلہ میں آج19 صفر المظفر بمطابق 20 نومبر بروز اتوار تین بجے دن برمکا ن مظاہر حسین رضوی مرحوم باٹا چوک گلگشت سے لائسنسدار غضنفر عباس کی قیادت میں جلوس برآمد ہ ہواجو اپنے مخصوص راستوں سی بلاک, بی بلاک, مبین مارکیٹ سے ہوتا ہوا 8 بجے امام بارگاہ حیدریہ گلگشت میں ختم ہوا دوران جلوس نوحہ خوانی اور ماتم داری ہوتی رہی جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے دودھ اور شربت کی سبیلوں کے علاوہ شرکاء کے لیئے نیاز کا بھی انتظام تھا شرکاء کو تلاشی کے بعد جلوس میں شامل ہونے کی اجازت تھی اسی طرح چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلہ میں 21 صفر المظفر بمطابق 22نومبر بروزمنگل برمکان عمران نقوی بوقت 11بجے دن جلوس برآمد ہو گا جو سورج کُنڈ روڈ سے چوک شاہ عباس پر 01 بجے دن اختتام پذیر ہو گا قبل از جلوس مجلس عزاء اور دوران جلوس نوحہ خوانی ماتم داری اور زنجیر زنی ہو گی منعقد ہو گی۔

چہلم

مزید : ملتان صفحہ آخر