چہلم حضرت امام حسینؓ ‘ ملتان پولیس نے اپنا سکیورٹی پروگرام جاری کر دیا

چہلم حضرت امام حسینؓ ‘ ملتان پولیس نے اپنا سکیورٹی پروگرام جاری کر دیا

  



ملتان(کرائم رپورٹر) ملتان پولیس نے چہلم حضرت امام حسین کے حوالہ سے اپنا سکیورٹی پروگرام جاری کر دیا جس کے مطابق ملتان میں کل32 مجالس ہونگی جن میں سے 08اے کیٹیگر ی جبکہ 24بی کیٹیگری کی ہیں جس کی سکیورٹی کے لئے04ایس پیز ، 09ڈی ایس پیز ، 07انسپکٹراور 355افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے جبکہ کل 8جلوس برآمد ہونگے جن میں سے 03جلوس اے کیٹیگری(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

جبکہ 05جلوس بی کیٹیگری میں شامل ہیں جس کی سکیورٹی کے لئے04ایس پیز ، 12ڈی ایس پیز ،17انسپکٹراور 1249افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر 3000سے زائد افسران و ملازمان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ ایلیٹ فورس کی موبائل بھی حساس مقامات پر گشت کرتی رہیں گی۔کسی بھی ایمرجنسی کی صور ت میں پولیس لائن میں 15ریزرو ہائے الرٹ رہیں گی۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے کہا کہ سکیورٹی کے سخت انتظاما ت کئے گئے ہیں ۔ پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کے انتظاما ت کئے گئے ہیں۔مجالس میں داخل ہونے والے زائرین کی واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے چیکنگ کی جائے گی۔ملتان میں تمام مجالس اور جلوسوں کی CCTVکیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔تمام افسران و ملازمان الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں ۔امن امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے ممبران امن کمیٹی سے رابطے میں رہیں

مزید : ملتان صفحہ آخر