احتجاج کی سیاست کرنیوالے پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے‘ محمد افضل گل

احتجاج کی سیاست کرنیوالے پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے‘ محمد افضل گل

  



حاصل پور ( نما ئندہ خصوصی ) ملک کے آ ئندہ وزیر اعظم بھی میاں نواز شریف ہی ہوں گے ۔احتجاج کی سیاست کرنے والے پا کستان کی ترقی نہیں چا ہتے ۔مسلم لیگی رہنما و چیئر مین سیٹنڈ نگ کمیٹی زراعت پنجاب محمد افضل گل نے حاصل پور میں سیای رہنماوں و سنیئر صحافیوں رانا قمر الطاف ۔ملک مقبول احمد ۔ملک خالد ضیاء ۔شیخ محمد عمران ۔رانا محمد وارث ۔رانا جمشید اختر ۔رانا امجد خاں ۔کو نسلر رانا غلام حسین (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

گاماں ۔رانا محمد شفیق۔طاہر عباس ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا سیاسی گروپ وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیر زادہ کی قیادت میں عوام کی بے لوث خد مت جاری رکھے ہوئے ہے۔شہر اورنواحی علاقوں میں بلا امتیاز تر قیاتی کام مکمل کرائے جارہے ہیں ۔آ ئندہ عام الیکشن میں کارگردگی کی بنیاد پر کا میاب ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک اس وقت ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ناکام احتجاج کی طرح دیگر معا ملات میں بھی سیاسی مخالفین کو نا کامی کا سا منا کرنا پٹرے گا ۔ملک کی عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے ۔بلد یاتی اور ضمنی الیکشن میں عوام نے مسلم لیگ ن پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کر دیاہے ۔اور آ ئندہ عام الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن بھاری اکثر یت سے کا میابی حاصل کرے گی ۔چور دروازے سے اقتدار میں آ نے کا خواب دیکھنے والے آ ئندہ عام الیکشن کا نتظار کریں ۔عوام کا فیصلہ سب کو قبول ہو گا۔

افضل گل

مزید : ملتان صفحہ آخر