اہلیت کی بنیاد پر بچوں کو ترقی کے مواقع نہیں مل رہے‘ جمشید دستی

اہلیت کی بنیاد پر بچوں کو ترقی کے مواقع نہیں مل رہے‘ جمشید دستی

ملتان (سٹی رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ بچوں کا عالمی دن منانے کا مقصد یہ ہے کہ دنیا بھر کے بچوں کے حقوق کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں درپیش مسائل کا عملی حل تلاش کیا جائے ۔ ہمارے ملک کے بچوں کو صحت و تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے مواقع میسر نہیں ۔یہ امر قابل فکر ہے (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

کہ پاکستان میں اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر بچے ترقی حاصل نہیں کر رہے بلکہ سرمایہ و طاقت کی بدولت مخصوص طبقہ کے بچے اعلیٰ تعلیم و صحت کی سہولیات سے فائدہ لے رہے ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ملتان کے زیر اہتمام شمع بناسپتی کے اشتراک سے بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سالانہ ’’ چلڈرن فیسٹیول 2016ء ؁ ‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر الگ الگ اظہار خیال کرتے ہوئے میجر R مجیب احمد خان ، ڈاکٹر فاروق لنگاہ ، شا ہد محمود انصاری،مسز آصفہ قریشی ،طارق فاروق ، جواد امین قریشی ، یاسمین خاکوانی ، عامر محمود نقشبندی اور صدف نایاب نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے ماضی کی نسبت آج کا بچہ ترقی یافتہ دور کا باشعور بچہ ہے ۔ آج کے بچہ کو عدم برداشت ، دہشت گردی اور دیگر نامصائب حالات کا سامنا ہے جو اسے کمزور کررہے ہیں تقریب میں پاکستانی ثقافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچوں نے ٹیبلو، ملی ترانے ، رقص اور خاکے پیش کرکے بیحد داد وصول کی ۔ اس موقع پرعبدالمطلب فرخ، ڈاکٹر باسط نواز، رئیس قادری ، ڈاکٹر روزینہ شیخ ، ڈا کٹر فوزیہ بشر،یحیی بھٹی ،آصف نذ یر،مر تضی مرزا،ایوب ،مس رابعہ ، غزالہ یاسمین سمیت بڑی تعداد میں خواتین و بچے موجود تھے دریں اثناء چیئرمین عوامی راج پارٹی جمشید احمد خان دستی نے کہا ہے کہ حلقہ 150 سے الیکشن لڑ رہا ہوں ملتان میں کافی عرصہ سے جاگیردارانہ نظام چل رہا ہے عوامی راج پارٹی ملتانیوں کو اپنے حقوق دلوائے گی اور جاگیردارانہ نظام کو ختم کرے گی ملتان تمام شہروں میں ایک اپنا مقام رکھتا ہے بہت جلد ملتان میں رکنیت سازی کریں گے اور عوام کو صحیح نمائندہ بن کر دکھائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جماعت اہلسنت کے رہنما علامہ پروفیسر یعقوب رضوی کی رہائشگاہ پر ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے علامہ پروفیسر یعقوب انصاری کی عوامی راج پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر