شہری پٹواریوں اور لینڈ ریکارڈ سنٹر کے درمیان شٹل کاک بن کر رہ گئے

شہری پٹواریوں اور لینڈ ریکارڈ سنٹر کے درمیان شٹل کاک بن کر رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نمائندہ خصوصی ) ضلع ملتان کے سینکڑوں پٹواریوں نے 7ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود لینڈ ریکارڈ سنٹر پر جمع بندیوں کاریکارڈ جمع نہیں کرایا ‘ تحصیل ملتان سٹی کے تین ریونیو سرکلز سٹی مظفر آباد ‘ کینٹ ‘ تحصیل ملتان صدر کے 11 ریونیو سرکلز مخدوم رشید اول ‘ مخدوم رشید دوئم ‘ جلیل ‘(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
ٹاٹے پور ‘ قصبہ ‘ قادر پور راں ‘ شیر شاہ ‘ آرائیں والا ‘ بوسن اور نواب پور تحصیل جلالپور پیروالا اور شجاعباد کے پٹواریوں لینڈ ریکارڈ سنٹرز کے آفسران اور اہلکاروں سے ایکا کر کے شہریوں کیلئے مسائل پیدا کر رکھے ہیں جس سے وہ پٹواریوں اور لینڈ ریکارڈ سنٹر کے درمیان شٹل کاک بن کر رہ گئے ہیں ۔
شٹل کاک