عوام کی طاقت سے نیا لودھراں بنانے کا آغاز کر دیا ‘ جہانگیر ترین

عوام کی طاقت سے نیا لودھراں بنانے کا آغاز کر دیا ‘ جہانگیر ترین

لودھراں ( نما ئند ہ پا کستا ن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکز ی سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی جہانگیر خان ترین نے گزشتہ روز لودھراں کے مختلف علاقوں میں ورکررز اور سپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 2018کے عام انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے جہانگیر خان (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

ترین نے مزید کہا کہ وعدے کے مطابق لودھراں میں عوامی مسائل کے حل کے لئے جو کچھ ہوسکتا ہے اپنی ذاتی جیب سے کررہا ہوں ۔ نیا لودھراں بنانے کا آغاز کردیا ہے انشاء اللہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکر نئے لودھراں کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔جہانگیر خان ترین نے یونین کونسل ڈانوراں میں بھی کارکنوں سے ملاقاتیں کیں ،مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کیے ۔ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی پبلک سیکرٹریٹ میں ضلعی رہنماؤں اورکونسلرز سے بھی ملاقات کی۔ جہانگیر خان ترین نے پی ٹی آئی رہنما شیخ منور کی والدہ کی قل خوانی میں شرکت کی جبکہ لودھراں شہر میں سید حسنین بخاری کی والدہ کی وفات، سابق ناظم ڈاکٹرنور محمد ارائیں کے سسر کی وفات ،مولا جٹ کے بھتیجے کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ جہانگیر خان ترین نے صبح صادق سکھیرا یڈووکیٹ اور اکمل انصاری کی طر ف دیے گئے عصرانے میں شرکت کی ۔انہوں نے حادثے میں زخمی ہونیوالے پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن حاجی ظہور ارائیں کی عیادت کی ۔جہانگیر خان ترین نے مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن ملک عبدالحمید ارائیں اور چک نمبر 388ڈبلیو بی میں فیروز خان بابر کے صاحبزادوں کی شادی کی تقریبات میں بھی شرکت کی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنما بھی جہانگیر خان ترین کی ہمراہ تھے۔

جہانگیر ترین

مزید : ملتان صفحہ آخر