درباروں پر قابض مذہبی جاگیردار اسلام کیلئے زیادہ نقصان دہ ہیں‘ مفتی منیب الرحمن

درباروں پر قابض مذہبی جاگیردار اسلام کیلئے زیادہ نقصان دہ ہیں‘ مفتی منیب ...

وہاڑی، لڈن ، کچی پکی، حاصل پور(بیورو رپورٹ+نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہاہے کہ پاکستان کے جاگیردارملک وقوم کیلئے اتنے نقصان دہ نہیں ہیں جتنے درباروں،خانقاہوں اور درسگاہوں پر قابض مذہبی جاگیرداراسلام کیلئے نقصان دہ ثابت ہورہے ہیں اکثر خانقاہیں نیلام ہوچکی ہیں تصوف کی جن خانقاہوں سے نفس کی اصلاح ہواکرتی تھی وہاں اب صرف نذرانوں کاکاروبارہورہاہے۔جس طرح جاگیر داروں کے مظالم سے غریب عوام کوبچاناضروری ہے اسی طرح مذہبی جاگیرداروں کے چنگل سے بھی قوم کوآزادکرانافرض ہوچکاہے (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ایٹم بم ضروری ہے اسی طرح اسلام کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے دینی ،اسلامی تعلیم کے ساتھ دورحاضرکی جدیدعصری تعلیم کا حصول بھی ضروری ہے ۔وہ گذشتہ رات لڈن میں الکرم فاؤنڈیشن کے زیراہتمام قائم کی جانے والی منہاج الرسول یونیورسٹی کی تقریب سنگ بنیاد کے موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکاسے خطاب کررہے تھے اس موقع پرچیرمین الکرم فاؤنڈ یشن پروفیسرسیدابرارحسین شاہ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹرسیدافتخارحسین شاہ،ایم این اے سیدساجدسلیم مہدی شاہ،مسلم لیگی رہنمازاہد اقبال چودھری،حافظ سیدمحمدعبداللہ شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن سیدماجدعلی شاہ،شاہدباری چوہان،بابرمنظوردوگل،حاجی محمدحنیف،سیدسخی حسین شاہ،سیدراجن امام شاہ،چودھری ایوب بندیشہ،جہانزیب خاں دولتانہ،میاں شاہدخاں دولتانہ،میاں مختارخاں دولتانہ،صاحبزادہ میاں شاہد،سہیل صابر،سیدذیشان بخاری، چودھری محمداشرف،میاں ساجدآصف،راؤخلیل احمد، مسعودالحق بھٹی،ڈاکٹرمحمدامجد ،ڈاکٹرعابدحسین ، ملک محمدعرفان ودیگربھی موجودتھے مفتی منیب الرحمان کاکہناتھاکہ ہرشعبہ میں کوئی نہ کوئی کوالٹی اورمیرٹ ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں مذہبی رہنمااورگدی نشین کیلئے کوئی میرٹ اوورمعیارمقررنہیں ہے بلکہ اس کورواثت میں تبدیل کرکے رکھ دیاگیاہے اوربعض نام نہادعلماان کے ایجنٹ کاکرداراداکرتے دکھائی دیتے ہیں اورآخرت کے بدلے مارکیٹنگ ہورہی ہے اب ہمیں ان سے نکلنے کی اشد ضرورت ہے ورنہ تباہی ہمارامقدربن جائیگی موجودہ عالمی اورملکی حالات اس بات کاتقاضہ کرتے ہیں کہ جس طرح ہم دیگرمعاملات میں مہارتیں حاصل کررہے ہیں اسی طرح دین میں بھی عسکری مہارتیں حاصل کریں تاکہ عالمی دنیاکے مقابلہ میں کھڑے ہونے کے قابل ہوسکیں ان کامزیدکہناتھاکہ حکومت پاکستان کی یونیورسٹیوں پر قومی خزانہ سے بے دریغ رقوم خرچ کررہی ہے لیکن یونیورسٹیاں وہ نتائج نہیں دے پارہیں جن کی ان سے توقعات وابستہ تھیں اس لئے اب ایسی یونیورسٹیوں کاقیام ضروری ہوچکاہے جوعصرحاضرکے تمام ملکی تقاضوں کوپوراکرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔ دریں اثناء ان خیالات کا اظہا ررویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمن او رمولانا بشیر احمد فردوسی نے جامعۃ الفردوس میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدارس کی امداد نہ کرنے والے اللہ کا خوف کھائیں ۔ دینی مدارس میں عالم دین بنا کر قوم کی رہنمائی اور اللہ کے دین کے فروغ کے لیے بنا یا جاتا ہے اس موقع پر جامعۃ الفردوس کے 17حفاظ اکرام کی دستار سازی اور تنظیم المدارس کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے غبث الرسول کو انعام دیا گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر