پاکستان حالت جنگ میں‘ اندرونی و بیرونی خطرات لاحق ہیں‘ پیر اقبال شاہ

پاکستان حالت جنگ میں‘ اندرونی و بیرونی خطرات لاحق ہیں‘ پیر اقبال شاہ

  



ساہوکا (نمائندہ پاکستان)تحریک اہلسنت پاکستان کے مرکزی صدرسید اقبال شاہ پیر سید اقبال شاہ نے دیگر علماء کرام کے ہمراہ دفترتحریک اہلسنت پاکستان جملیراکا دورہ کیا،اس موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہپاکستان حالت جنگ میں ہے اور اس کو اندرونی و بیرونی خطرات لا حق ہیں شاہ نورانی پر سخت سیکورٹی کے انتظامات نہیں کئے گئے تھے جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند اور زائرین شرکت کرتے ہیں ہم پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بروقت پہنچ کر شہید وانے والوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔تحریک اہلسنت پاکستان کے مرکزی صدرسید(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

اقبال شاہ نے حب زیارت میں شاہ نورانی پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہارکیااور کہا کہ اتنی جانوں کاضیاع سیکورٹی اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ درگاہوں پر بم دھماکے قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اس موقع پر صوفی ہیتم کھرل،شاہد القادری جملیراودیگر بھی موجودتھے بعدازاں وہ مریدین کے ہمراہ عرس داتا صاحب میں شرکت کیلئے لاہور روانہ ہوگئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر