ملک کی لوٹی ہوئی دولت ہر صورت واپس لانا ہوگی‘ طارق بشیر چیمہ

ملک کی لوٹی ہوئی دولت ہر صورت واپس لانا ہوگی‘ طارق بشیر چیمہ

  



حاصل پور ( نما ئندہ خصوصی )موجودہ حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہ دیا ہے ۔سب کا بلا امتیاز احتساب ہونا چائیے۔مسلم لیگ ق کے مر کزی رہنما و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ نے حاصل پور میں مختلف علاقوں میں عوامی رابط مہم کے دوران سیاسی افراد کے وفد اور علاقہ کے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی لوٹی دولت ہر صورت واپس لانا ہو گی ۔مسلم لیگ ق کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ۔پورے پنجاب میں بلا امتیاز ترقیاتی کام ہوئے تھے ۔مہنگائی اور بے روز گاری نے عوام کا جینا دشوار(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

کر دیاہے ۔ہم دکھاوے کی سیاست کی بجائے عملی طور پر عوام کی خد مت کر رہے ہیں ۔حلقہ این اے 186کی عوام نے مجھے بے حد عزت دی ہے ۔یہا ں کے لوگوں سے رابط جاری رکھا جائے گا ۔مسلم لیگ ق کا ساتھ کھبی نہیں چھوڑوں گا ۔چوہدری برادران نے ملک کی ترقی کے لیے بے مثال کام کئے ہیں ۔آ ئندہ عام الیکشن میں بھر پور طریقے سے حصہ لیں گے ۔یزمان اور حاصل پور میں عوام کی طاقت سے کامیاب ہوں گے ۔عوام سے انصاف کی بھر پور توقع ہے ۔میرٹ پر اور کار گردگی پر عوام اپنے نمائندے منتخب کریں ۔جو ان کے مسائل حل کرانے کی صلاحیت رکھتے ہوں ۔عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔اس موقع پر سیاسی وسماجی رہنما ممبر پنجاب بار کونسل محمد افضل دھرالہ ایڈووکیٹ ۔سید جاوید اقبال ایڈووکیٹ ۔واجد ضیاء ۔سابق ایم پی اے چوہدری احمد نواز ۔چوہدری سعید حمید ایڈووکیٹ ۔چوہدری محمد خالد ایڈووکیٹ ۔رانا حسن الطاف ۔یقعوب چیئر مین سمیت علاقہ کے لوگ موجود تھے ۔

طارق بشیر چیمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر