مخصوص نشستوں پرکامیابی نے منافقت کی سیاست دفن کردی‘ احمد یار ہنجراء

مخصوص نشستوں پرکامیابی نے منافقت کی سیاست دفن کردی‘ احمد یار ہنجراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)نوجوان سیاستدان وممبر صوبائی اسمبلی ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے،ملک دشمن عناصرکو جمہوریت اور ملکی تعمیر وترقی ہضم نہیں ہوپا رہی، مسلم لیگ ن عوامی امنگوں پر پورا اترے گی ،مخصوص نشستوں پر ہمارے گروپ کی کامیابی عوامی اعتماد کا مظہر ہے،مخصوص نشستوں پر کامیابی نے منافقت کی سیاست دفن کر دی،(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حلقہ میں کروڑوں کے ترقیاتی کاموں کا آغازہو چکاہے،حلقہ کی عوام کو بنیادی سہولیات دینے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام کی دیرینہ خواہش پر کوٹ ادو میں ریسکیو1122کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جبکہ حلقہ کی عوام کوتعلیم وصحت کی سہولیات کیلئے 500بیڈ پر مشتمل جدید ہسپتال کی منظوری بھی ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ11 کروڑ روپے کی لاگت سے آئی سی یو ،برن یونٹ قائم کیا جارہاہے جبکہ تحصیل کوٹ ادو کے دیرینہ مطالبہ پر10کروڑ کی لاگت سے ڈائلسز سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے جسکی منظوری دے دی گئی جبکہ کوٹ ادو کی عوام کیلئے سٹی سکین کی سہولت کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ چاہ منشی والا اور لالہ زار کالونی میں جلد سوئی گیس چالو کر دی جائے گی۔