سنی تحریک کا 22 نومبر سے ہفتہ صدائے کشمیر منانے کا اعلان
ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کا22 نومبر سے ہفتہ صدائے کشمیر منانے کا اعلان ۔جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں صدائے کشمیر کے عنوان سے کانفرنسز، کنونشن اور (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
سیمینارز کئے جائیں گے۔ان پروگرامز سے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری، صوبائی صدر شاداب رضا نقشبندی اور صوبائی رہنما ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر خطاب کریں گے۔22نومبر کو دن 10بجے منچن آباد میں صدائے کشمیر کانفرنس منعقد کی جائے گی جبکہ اسی دن بعد نماز عشاء بہاولنگر میں صدائے کشمیر سیمینار منعقد کیا جائے گا۔23نومبر کو بعد نماز عشاء کہروڑ پکا میں صدائے کشمیر کانفرنس، 24 نومبر کو بعد نماز عشاء ملتان میں صدائے کشمیر کنونشن اور 25 نومبر کو تونسہ میں بعد نماز عشاء صدائے کشمیر کنونشن ہو گا۔سینئر مرکزی رہنمامحمد شاہد غوری جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
سنی تحریک