پنجاب بار کونسل نے وکلاء کے جعلسازی سے محفوظ شناختی کارڈ کیلئے کوائف طلب کرلیے

پنجاب بار کونسل نے وکلاء کے جعلسازی سے محفوظ شناختی کارڈ کیلئے کوائف طلب ...

ملتان(خبر نگار خصوصی) پنجاب بارکونسل نے وکلاء کے محفوظ شناختی کارڈ بنانے کے لئے 169 وکلاء کے نامکمل کوائف مکمل کرکے بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیل کے مطابق پنجاب بارکونسل کی جانب سے وکلاء کے جعلسازی سے پاک(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

محفوظ شناختی کارڈ بنوانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لئے کوائف طلب کئے گئے۔ اس ضمن میں ملتان کے 169 وکلاء کی ڈگریاں اوردیگر کوائف مکمل نہ ہونے پر فہرست صدرڈسٹرکٹ بارملتان کو بھجواتے ہوئے 15 روز میں اعتراضات دور کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کوائف طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر