پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ‘ سی پیک سے معیشت مضبوط ہوگی ‘ گورنر پنجاب

پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ‘ سی پیک سے معیشت مضبوط ہوگی ‘ گورنر پنجاب

  



ملتان(سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصو بوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔لوگوں کے مسائل حل کر نے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔صحت،تعلیم ،صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سرکٹ ہاؤس ملتان میں آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سابقہ ایم (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

این اے شیخ طارق رشید ،چیئر مین یو نین کونسل ملک اعجاز احمد رجوانہ، جلیل خان بابر ،اختر عالم قریشی، ملک انور علی ،فیاض خان اور دیگر سیاسی و سماجی راہنما بھی موجود تھے۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے اس موقع پر مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ سی پیک سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی ۔اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔ روز گار کے بے شمار مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ ہمیں اپنے نو جوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کر نا ہے تاکہ وہ ملکی تعمیر و ترقی میں بہترین کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لو گوں کی خدمت کر نے پر یقین رکھتے ہیں اسی سے اللہ کی خوشنودی اور رضا حاصل کی جا سکتی ہے ۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ ملتان کے مسائل کر نے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے ۔ ملتان کے سیوریج کیلئے ماسٹر پلان مرتب کیا جا رہا ہے ۔جس سے سیوریج کا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے مختلف لوگوں کے مسائل سنیں اور ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔

گورنر

مزید : ملتان صفحہ آخر