میٹرو روٹ پر کراسنگ کا مسئلہ ‘ تاجروں کی کل دھرنے کی دھمکی

میٹرو روٹ پر کراسنگ کا مسئلہ ‘ تاجروں کی کل دھرنے کی دھمکی

  



ملتان(جنرل رپورٹر)میٹرو روٹ پر انڈر بائی پاس اور روڈ کراسنگ کا مسئلہ حل نہ ہونے پر تاجروں نے کل احتجاجی دھرنا کی دھمکی دیدی اس بارے چونگی نمبر6پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے کہا کہ میٹرو بس انتظامیہ نے عوام الناس علاقہ مکینوں تاجر برادری سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں اور مسائل کو یکسر نظر انداز کرتے اور (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

ٹریفک کے گھمبیر مسائل کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایسی ناقص پلاننگ کی ہے کہ آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع اور اپاہج ہونا معمول بن گیا ہے احتجاجی مظاہرے میں انجمن تاجران بوسن روڈ ، انجمن تاجران زکریہ ٹاؤن انجمن تاجران خان ویلیج روڈ ، انجمن تاجران گول باغ ،جلال چوک ، باٹا چوک ، صدیقیہ روڈ ، گردیزی مارکیٹ ، مال روڈاور شالیمار کالونی کے تاجروں نے شرکت کی اس موقع پر تاجر رہنماؤں ملک منیر حسین ہانس،ملک طارق حسین ، رانا عبدالجبار،شیخ محمد ندیم، شیخ محمد جاوید ، نوید ظفر ، راؤ جاوید ، امتیاز بٹ سب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملتان میٹرو کی انتظامیہ نے انڈر بائی پاس اور سٹیل کے پل نہ بنائے اور روڈ کراسنگ کا مسئلہ حل نہ کیا تو تاجر برادری کل بروز منگل 12بجے دن چونگی نمبر9پر احتجاجی دھرنا دے گی اور حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری مقامی انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔احتجاجی مظاہرے میں یعقوب شیرا، اعظم علی، بلال قصوری، رانا جبار ، محمد جاوید ، خادم حسین ، عاصم، رشید ، ندیم ، عثمان،عضور، ملک عاشق، رفیق، اشفاق ، حفیظ ، علیم ، اللہ دتہ، صفدر ، عبدالغفور ، بشیردیگر نے بھر پور شرکت کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر