ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈیرہ غازیخان‘ بہاولپور اور ملتان ریجن کے دوروں کا شیڈول جاری
ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی )ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب کے تین روزہ دورہ کا شیڈول جاری ، شیڈول کے مطابق 21,22اور23 نومبر کو بالترتیب ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور اور ملتان ریجنل آفس کا دورہ کریں گے ، دورہ کے دوران ریجنل آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی اینٹی (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
کرپشن کو بریفنگ دیں گے ، تفصیل کے مطابق شیڈول کے مطابق آج 21نومبر کو ڈی جی اینٹی کرپشن برگیڈئیر (ر) مظفر علی رانجھا صبح آٹھ بجے ڈی جی خان پہنچیں گے اپنی آمد کے فوری بعد وہ مختلف امور کا جائزہ لیں گے ایک سے دو بجے کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر امجد شعیب ترین انھیں بریفنگ دیں گے اس موقع پر ریجن کے انوسٹی گیشن آفیسرز ، سرکل آفیسرز ، لیگل آفیسرز سمیت تمام افسران موجود ہونگے ڈائریکٹر جنرل بعد ازاں ملتان روانہ ہو جائیں گے جہاں رات قیام کے بعد وہ 22نومبر کی صبح بہاولپور اور 23نومبر کو ریجنل آفس ملتان کا دورہ کریں گے اور 23ہی کو لاہور روانہ ہو جائیں گے۔