’’گوادر پورٹ آپریشنل ہوتے ہی بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگا‘‘

’’گوادر پورٹ آپریشنل ہوتے ہی بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگا‘‘

  



خان پور( نمائندہ خصوصی)مقامی ایم پی اے و سابق وزیر چوہدری محمد اعجاز شفیع نے مسلم لیگی رہنماؤں چوہدری طارق علی،میاں طارق،کونسلر میاں شاہد انجم ،جنرل سکیرٹری بار محمد افضل صادق،چیئر مین مجلس عاملہ آٹو یونین خان پور چوہدری زاہد،ممبر فیڈریشن آف پاکستان چیئر مین تاجراتحاد حاجیہ عبدالغفور بٹھل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ پاکستانی افواج و دفاع وطن کے لیے ہر وقت چوکس ہیں اور دشمن کے دانت کھٹے کرنے کیلئے ہر دم تیار ہیں انہوں نے کہا کہ جب سے گوادر پورٹ آپریشنل ہوئی (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

ہے تب سے ہندوستان کے پیٹ میں درد ہے مگر ہماری تینوں افواج اسکے درد کا علاج خوب جانتے ہیں ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ290 و سابق صوبائی وزیر بیت المال چوہدری محمد اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مخصوص سیٹوں کے انتخابات میں منتخب نمائندوں نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کرکے دھرنا سیاست کا دھڑن تختہ کردیا ہے انتخابی نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ میاں نواز شریف ہی اس ملک کے حقیقی پاپولر لیڈر ہیں چوہدری محمد اعجاز شفیع بلدیاتی انتخابات کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کے نتائج کے بعد نو منتخب نمائندوں اور خواجہ عبدالغفور،خواجہ مسعود احمد و دیگر سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی حکومت نے جو معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی ہیں ورلڈ بنک نے بھی ان اقدامات کی تعریف کی ہے کراچی سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر