سفارش پران ٹرینڈ ڈاکٹروں کی تعیناتیاں‘ علاج معالجہ میں دشواری

سفارش پران ٹرینڈ ڈاکٹروں کی تعیناتیاں‘ علاج معالجہ میں دشواری

  



رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے محکمہ صحت افسران وسرکاری ہسپتالوں کے سربراہان کوہدایات جاری کی ہیں کہ ایسے مردوخواتین ڈاکٹرزجنہوں نے مختلف طبی شعبوں میں سپیشلائزیشن کر رکھی ہے کوان کے متعلقہ شعبوں میں ہی تعینات کیاجائے تاکہ مریض فوری علاج کی سہولت سے مستفیدہوسکیں احکامات پرسختی سے عملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ شکایات موصول ہونے پرکیاگیاکہ ہسپتالوں میں طبی شعبہ جات میں متعلقہ ڈاکٹرزکی بجائے ان ٹرینڈڈاکٹرزکی تعیناتیاں سفارش کے بل بوتے پرعمل میں لائی جارہی ہیں جس (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

سے مریضوں کوعلاج معالجہ میں دقت کاسامناکرناپڑرہاہے حکومتی احکامات پرمحکمہ صحت رحیم یارخان سمیت ہسپتالوں کے سربراہان نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔

ہدایات

مزید : ملتان صفحہ آخر