سہولتیں فراہم نہ کرنیوالے پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کیخلاف شکایات درج کرانیکی ہدایات

سہولتیں فراہم نہ کرنیوالے پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کیخلاف شکایات درج کرانیکی ...

  



رحیم یار خان(بیورونیوز) وزارت حج و مذہبی امور نے رواں سال (2016ء) پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کرنے والے تمام پاکستانیوں سے کہا ہے کہ حج کے دوران لیے گئے پیکج کے مطابق سہولتیں نہ دینے والے پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کے خلاف 5 دسمبر تک اپنی شکایات وزارت مذہبی امور میں جمع کروائیں تاکہ ایسے پرائیویٹ حج ٹور(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

آپریٹرز کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جا سکے جس میں حج کا کوٹہ منسوخ کرنا بھی ہو سکتا ہے ۔یاد رہے کہ رواں سال پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج کرنے والے بیشتر شہریوں نے ان پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی جانب سے سعودی عرب میں حج کے دوران پیکج کے مطابق سہولتیں اور رہائشگاہیں نہ دینے جبکہ پاکستان سے جدہ اور مدینہ منورہ کے درمیان فضائی سفر بھی سستی ترین ائیر لائنز کے ذریعے کرانے بارے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور بعض شہریوں نے ایسے حج ٹور آپریٹرز کے خلاف وزارت حج اور مذہبی امور کو ارسال کی تھیں جس کے باعث وزارت حج اور مذہبی امور نے ایک اعلامیہ کے ذریعے متاثرہ حاجیوں کے سے ایسے پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کے خلاف اپنی تحریری درخواستیں 5 دسمبر تک وزارت حج و مذہبی امور کو بھجوانے کی اپیل کی ہے تاکہ ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جا سکے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر