18 تھانوں میں تعینات 265پولیس رضاکار ایک سال سے تنخواہ سے محروم

18 تھانوں میں تعینات 265پولیس رضاکار ایک سال سے تنخواہ سے محروم

ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ پاکستان) پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد،پولیس تھانہ جہانیاں سمیت ضلع خانیوال کے 18پولیس تھانوں میں تعینات 265پولیس رضا کار گزشتہ ایک سال سے محکمہ پولیس کی طرف سے ملنے والے اعزازیہ تنخواہوں سے محروم ہیں،گزشتہ ایک سال سے پولیس رضاکاروں کو اعزازیہ تنخواہیں نہ ملنے کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے کے ساتھ ساتھ فاقوں تک نوبت آن پہنچی ہے،جبکہ دوکانداروں نے رضاکاروں کو ادھار دینا بھی بند کردیا ہے،جبکہ خانیوال کے پولیس آفیسران(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

ایک سال سے پولیس رضاکاروں کو اعزازیہ ادائیگیوں کیلئے طفل تسلیاں دینے لگے ہیں،پولیس رضاکاروں کا کہنا ہے کہ شدید سردی،گرمی اور ہر موسم میں اپنی جان پر کھیل کر پولیس کے شانہ بشانہ امن وامان کے قیام کیلئے ڈیوٹی فرائض سرانجام دیتے ہیں مگر پھر بھی انہیں ان کی محنت کا معاوضہ نہیں دیا جاتا،ٹھٹھہ صادق آباد،جہانیاں کی سیاسی سماجی عوامی شخصیات کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا،آر پی او ملتان سلطان اعظم تیموری،ڈ ی پی او خانیوال سے غریب پولیس رضاکاروں کی ایک سالہ اعزازیہ تنخواہیں دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے.

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...