میرہزار خان‘ سابق خاوند نے بیوی کی مدد سے 8 ماہ کا بچہ قتل کر دیا
میرہزارخان(نمائندہ پاکستان)نواحی موضع لنڈی پتافی کے محمد عنصر باٹ نے بتایا کہ میری بیوی کی پہلے جعفر سے شادی ہوئی ہوئی تھی جس نے اسے طلاق دے دی تو میں نے اس سے شادی کرلی محمد جعفر کے نطفے اور میری بیوی کے بطن سے ایک بیٹی ثمیرہ جسکی عمر چار پانچ سال ہے بھی ہمارے پاس تھی میری بیوی نے اسکے خرچہ کا دعویٰ عدالت میں کیا معزز عدالت نے اس کا خرچہ دو ہزار فی ماہ ڈگری کیا جس کا جعفر وغیرہ کو رنج تھا جس پر انہوں نے گزشتہ روز ہم بچوں سمیت کھیتوں میں کام کررہے تھے جب (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
کام سے فارغ ہوئے تو ہم گھر واپس آئے تو ہمارے گھر سے تین عورتیں زبیدمائی زوجہ صابر،پروین مائی زوجہ محمد ظفر،اور ثمرین زوجہ محمد جعفر باہر نکل رہی تھیں ہم اندر گئے تو دیکھا کہ بچے کو گلا دباکر مار دیا گیاجب ہم انہیں پکرنے کے لئے باہر آئے تو وہ فرار ہوچکی تھی انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے محمد جعفر ،محمد ظفر سے ہم مشورہ بلکہ ان کے کہنے سے میرے بیٹے کا قتل کیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے اس موقع پر تفتیشی چودھری محمد افضل نے بتایا کہ تفتیش صرف اور صرف میرٹ پر ہوگی۔