مخصوص نشستوں پر کامیابی مسلم لیگ کی محنت کا ثمر ہے‘ فخر امام شاہ

مخصوص نشستوں پر کامیابی مسلم لیگ کی محنت کا ثمر ہے‘ فخر امام شاہ

  



عبدالحکیم(نمائندہ خصوصی)ضلع کونسل خانیوال اور بلدیہ عبدالحکیم میں مسلم لیگی کارکنوں کی مخصوص نشستوں پر کامیابی نے مسلم لیگی چیئر مین بننے کی راہ ہموار کر دی ہے،ان خیالات کا اظہار سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام شاہ نے سٹی مسلم لیگ عبدالحکیم کے صدر علی اکبرصدیقی سے بلدیہ عبدالحکیم میں مسلم لیگی کارکنوں کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کیں،انھوں نے کہا کہ ضلع خانیوال میں بلدیاتی اداروں میں مسلم لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد میں کامیابی ضلعی مسلم لیگی قیادت کی محنت کا نتیجہ ہے ،سید فخر امام نے مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والوں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی کارکنوں کی کامیابی (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

نے مسلم لیگی چیئرمین بننے میں آسانی پیدا کر دی ہے،اس موقع پر علی اکبرصدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خانیوال میں مسلم لیگ سے بے وفائی کرنے والوں کو ایک جواب تو اسی دن مل گیا ،جبکہ آئندہ بھی ان کو کھراجواب مل جائے گانھوں نے کہا کہ ضلع کونسل خانیوال میں یوتھ کی نشست پر اسامہ فضل کی کامیابی مسلم لیگ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

فخر امام شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر