پرائم منسٹر سکیم فیز 2 کا دوسرا مرحلہ‘ زکریا یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم

پرائم منسٹر سکیم فیز 2 کا دوسرا مرحلہ‘ زکریا یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم

  



ملتان(خصوصی رپورٹر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان آئی ایم ایس ہال میں پرائم منسٹر سکیم فیز 2کے دوسرے مرحلے میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی افتتاحی تقریب سے ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے منتخب ہونے والے طلباء کو نیک خواہشات کے ساتھ اس لیپ ٹاپ کو مثبت اور تعمیری مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا پیغام دیا ہے پروفیسر ڈاکٹر ایاز محمد رانا نے اپنے خطاب میں یونیورسٹی انتظامیہ کی دن رات کوشش کو سراہا جس کے باعث میرٹ کے مطابق لیپ ٹاپ کی تقسیم ہوسکی ہے تقریب سے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افےئرز پروفیسر (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )ڈاکٹر محمد اشرف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کی طرف سے میرٹ پر منتخب کئے گئے طلباء کو انکی علمیت‘ قابلیت اور ٹیلنٹ کی بناء پر لیپ ٹاپ تقسیم کئے جارہے ہیں تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افےئرز طاہر محمود نے بھی خطاب کیا واضح رہے کہ سولہ سالہ تعلیمی پروگرام کے طلبہ میں لیپ ٹاپ کی باقاعدہ تقسیم کل 22نومبر سے24نومبر جناح آڈیٹوریم میں کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر