جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ‘ 6 اشتہاری سمیت 19 گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ‘ 6 اشتہاری سمیت 19 گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ۔02منشیات فروشوں،01ناجائز اسلحہ ،01جواری،03آتش بازی کر نے والوں ،04ون ویلنگ/تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں،01لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے والے ، 01اشتہاری ملزمان(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کو پناہ دینے والے اور06اشتہاری مجرمان سمیت19ملزمان گرفتار۔1135گرام چرس،وٹک رقم 880/-روپے ، چاکلیٹ بم ، پٹاخے،01پسٹل 30بور معہ 03گولیاں برآمد۔پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم واجد سے 1005گرام چرس جبکہ پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم خالد بشیر سے 1130گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم اختر سے پسٹل 30بور معہ 03گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم وکیل احمد کو پرچی جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزمان مجاہد، فیصل ، ناصر کو آتش بازی کرتے ہوئے قابوکر لیا اور سامان آتش بازی چاکلٹ بم ، پٹاخے وغیرہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ الپہ نے اشتہاری ملزم خرم کو بھگانے کے جرم میں ملزم سجاد کو قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم نسیم عباس کو انتہائی تیز رفتاری سے ہائی ایس چلاتے ہوئے قابو کر کے ، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم ظفر اقبال کو انتہائی تیز رفتاری سے ٹریکٹر ٹرالی چلاتے ہوئے، جبکہ پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم اسد اور ملزم شہزاد کو موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم حنیف کو لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے خلاف ورزی کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران117نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں432نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے111موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ملتان پولیس نے06اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے01 اے کیٹیگری جبکہ05کا تعلق کیٹیگری Bسے ہے۔

جرائم پیشہ

مزید : ملتان صفحہ آخر