لیپ ٹاپ سکیم طلبہ میں حقیقیرجحان پیدا کرنے کا اچھا اقدام ہے ، پروفیسر ڈاکٹر سرور
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدسرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان لیپ ٹاپ سکیم طلبہ میں تحقیقی رجحان پیدا کرنے کی جانب ایک اچھا قدم ہے، طلبہ اس منصوبہ کو اپنی تعلیمی استعداد میں اضافے کے لیئے استعمال کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے گومل یونیورسٹی کے تین سو سے زائد طلبہ میں وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر ہائیر ایجوکیشن کمشن کے ڈائریکٹر جمیل الدین یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بختیار خٹک، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر ملک ستار بخش اعوان۔ ڈین آف سائنسز ڈاکٹر نور عباس ڈین خٹک ۔ ڈین فیکلٹی آف انجنیئرنگ اقبال زیب خٹک۔رجسٹرار پرویز سلیم مروت۔ ڈائریکٹر ایڈ مشن پروفیسر شیخ شفیق الرحمان بھی موجود تھے، وائس چانسلر نے کہا کہ تعلیمی میدان میں ترقی کے لیئے جستجو کا مادہ ایک طالب علم کے لیئے انتہائی ضروری ہے، بدلتی دنیا میں جدید تحقیق سے خود کو روشناس کرانا ایک طالب علم کو مستقبل میں معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیئے بنیادی کردار ادا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان میں گومل یو نیورسٹی کی عظمت رفتہ کی بحالی میرا مشن ہے، ہمیں ٹیم ورک کی صورت میں اس مادر علمی کو آگے لے جانا ہے، انہوں نے کہا کہ طلبہ اس بات کو مد نظر رکھیں کہ ان کے والدین کتنی مشکل سے ان کے تعلیمی اخراجات برداشت کررہے ہیں، اگر آج طلبہ نے تعلیم کے حصول میں کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ کیا تو ساری زندگی سوائے پچھتاوے کے آپ کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیم کے حصول کو ہی اپنی اولین ترجیح بنائیں اور وزیر اعظم کی جانب سے لیپ ٹاپ جس مقصد کے لیئے فراہم کئے جا رہے ہیں اس کو عملی جامہ پہنائیں اور معاشرے کا قابل فخر شہر ی بنیں، انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کے آغاز پر وزیر اعظم پاکستان اور انکی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے کیو نکہ اس منصوبہ سے درجنوں غریب بچے تحقیقی میدان میں مستفید ہوئے اور آج وہ امتیازی پوزیشن سے امتحانات سے کامیاب ہونے کے بعد ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میری وزیر اعظم سے یہ بھی گذارش ہے کہ جس طرح پنجاب میں اساتذہ کو لیپ ٹاپ دئے گئے اسی طرح خیبر پختونخواہ اور بالخصوص گومل یونیورسٹی کے اساتذہ کو بھی لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں ، تقریب کے اختتام پر انہوں نے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے