ڈیڑھ کروڑ مالیتی کپڑے سے لدا ٹرک غائب کرنیوالا ڈرائیور ایک ماہ بعد پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

ڈیڑھ کروڑ مالیتی کپڑے سے لدا ٹرک غائب کرنیوالا ڈرائیور ایک ماہ بعد پولیس کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان) پولیس تھا نہ ٹبہ سلطان پور نے کاروائی کرتے ہوئے عارف والا میں چھاپہ مار کر ایک ماہ قبل چوک میتلا میں چھینا گیا کپڑے سے بھرا اڑھائی کروڑروپے مالیت کا ٹرالر برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیاکپڑے کے مالک اسلم پرویز ولد سکندر خان قوم لکھوکھا (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
سکنہ227رپ فیصل آباد نے پولیس کو درخواست گزاری تھی جس پر پولیس نے مسلسل کوشش کے بعد ٹرالرکے ڈرائیور محمد علی کو شک گزر نے پر حراست میں لیکر کاروائی شروع کی تو مبینہ ملزم ٹرالر ڈرائیورمحمد علی نے ٹرالر اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے گذشتہ روز عارف والا شہر میں اپنے پاٹنر کے پاس کھڑا کیا ہوا تھا جس پر پولیس تھا نہ ٹبہ سلطان پور کے ایس ایچ او چوہدری انصر علی جٹ نے اپنی بھاری نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ٹرالر کو خالی حا لت میں برآمد کیا جس پر گرفتارملزم ٹرالر ڈرائیور نے ٹرالر میں موجود ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے کپڑے کی موجودگی اڈا ٹھینگی کے علاقے چیٹی پلی میں کسی کے ڈیرے پر چھاپا رکھا تھا جس پر پولیس نے چیٹی پلی میں بھی چھاپہ مار اور وہاں سے ایک ماہ قبل چھینے گئے کپڑے کو برآمد کر کے ٹرالر میں لوڈ کرنے کے بعد تھا نہ ٹبہ سلطان پور میں لے آئے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالقیوم ، محرر عمر فاروق ، چوہدری مظفر سلطان کمبوہ ، محرر محمد ناصر ، چوہدری مبشرحسن کمبوہ ، غلام مصطفی گجر ، پرویز احمد خان ، چوہدری ناظم ستار کمبوہ بھی موجود تھے ۔