غیر معیاری بلڈ بنکوں کیخلاف کارروائی و نئی قانون سازی تعطل کا شکار

غیر معیاری بلڈ بنکوں کیخلاف کارروائی و نئی قانون سازی تعطل کا شکار

  



رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ صحت کی سست روی کے باعث غیرمعیاری بلڈبنکوں کے خلاف کارروائی اورنئی قانون سازی تعطل کاشکارہوکررہ گئی ہے افرادی قوت اورٹیکنیکل افراد نہ ہونے غیرمعیاری اورغیررجسٹرڈبلڈبنکوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی ۔حکومتی احکامات کے باوجودضلعی انتظامیہ اورمحکمہ صحت حکام نے غیرمعیاری اورغیررجسٹرڈبلڈبنکوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی ہے جبکہ ضلع بھرمیں غیرمعیاری بلڈبنکوں کی بھرمارہوچکی ہے بلڈ ٹرانسفیوژن کے نام پرموذی امراض پھیلائے جا رہے ہیں جبکہ ہیپاٹائٹس بی اورسی سمیت دیگرمرض میں مبتلاافرادسے بھی خون لے کرفروخت کیا جارہاہے جوانسانی جانوں کے لیے وبال جان بن گیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر