عوام کو اپنے بنیادی مسائل کا حل چاہیے‘ نجیب الدین اویسی

عوام کو اپنے بنیادی مسائل کا حل چاہیے‘ نجیب الدین اویسی

  



مبارک پور ( نامہ نگار ) دھرنوں اور لانگ مارچ سے تنگ عوام کو اپنے بنیا دی مسائل کے حل کی ضرورت ہے ،مسلم لیگ ن کی حکو مت ترقیاتی میگا پراجیکٹ تیزی سے مکمل کر اکر ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مصروف ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سکریٹری وایم این اے میاں نجیب الدین اویسی و ایم پی اے پی پی 269سردار ملک خالد محمود وارن کے ہمراہ 5.786ملین روپے کی لاگت(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

سے تعمیر ہونے والی کارپٹ روڈ گیٹ ونہار تا بستی واہی موچیاں خادم اعلی پنجاب دیہی روڈز پروگرام منصوبہ کے افتتاح کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ کی تعمیر وترقی کے لئے کوشاں ہو ں اور اپنے حلقے کی عوام کو تمام بنیادی سہولتیں پہنچانے کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔افتتاحی تقریب کے بعد بستی اعوان موضع واہی موچیاں کے نمبردار ملک خالد اعوان ،چےئر میں ملک مشتاق ڈاونج ،وائس چےئر مین حاجی احمد خان ،سردارمظہر خان پٹھان نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر