ملک کی طرف اٹھنے والی میلی آنکھ کو پھوڑ دینگے،ثروت اعجاز

ملک کی طرف اٹھنے والی میلی آنکھ کو پھوڑ دینگے،ثروت اعجاز

  



کراچی (سٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہرمیلی آنکھ کو پھوڑ دینگے،بھارت نے اپنے دہشتگردانہ طرز عمل کو نہیں بدلہ تو دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا،خطے میں امن خراب ہوا تو اس کا مکمل ذمہ دار بھارت ہوگا ،ملک کی بقاء وسلامتی کیلئے کسی دباؤ کے بغیر ملک دشمن کو منہ توڑ(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

جواب دینگے ،کنٹرول لائن پر بھارتی جاسوس طیارے کو پاک فوج نے مارگرایا بھارت دیکھ لے ابھی دفاع کررہے ہیں پاکستان نے جواب دینا شروع کیا تو بھارتی افواج کو محفوط کمیں گاہ بھی میسر نہیں ہوگی ،پاکستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،حکومت نے بھارت کے خلاف جہاد کا اعلان کیاتو بھارت کا کوئی شہر محفوظ نہیں رہ سکے گا ،پاکستان ہماری پہچان اور شان ہے اسی کیلئے جینا مرنا ہمارا مقصد ہے اسلام اور پاکستان کی سربلندی کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی گولہ باری سے چار بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اپنے اکابرین کی وراثت پاکستان کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،بھارت اور استحصالی قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عوام میں شعور اجاگرکرنے کی ضرورت ہے ،پاکستان ہماری پہچان ہے مر تو سکتے ہیں پر اپنی پہچان پر آنچ آتا نہیں دیکھ سکتے ،آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کو نکیل ڈال دی ہے ،دہشت وخوف کی فضا کا خاتمہ کرنے کا سہرا پاک فوج کو جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ سول آبادی پر فائرنگ وگولہ باری بھارت کھلی دہشتگردی ہے ،عالمی برادری نوٹس لے ،غیر اعلانیہ جارحیت دہشتگردی ہوتی ہے اقوام متحدہ بھارت کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ چلائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر