صادق آباد میں 60 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام
صادق آباد(نامہ نگار ) الرحمن ویلفئیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 60اجتماعی جوڑوں کی شادیاں سر انجام پا گئیں ‘ دولہنوں کو جہیز کا سامان‘طلائی زیورات اور مہمانوں کو پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا ‘اس سلسلہ میں گزشتہ روز ایک بڑی تقریب کا انعقاد مقامی میرج ہال صادق آباد میں کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر تحصیل کونسل عباس رضا ناصر تھے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر الرحمن ویلفئیر فاؤنڈیشن عبدالحفیظ خان ‘صدر عبدالوحید قریشی‘نائب صدور فیصل رحمن‘ ملک فیاض حیدر‘جنرل سیکرٹری طارق محمود شیروانی‘ سرپرست چوہدری خلیل احمد‘ سیکرٹری اطلاعات عبدالماجد سکھیرا‘ فنانس (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
سیکرٹری حاجی عارف‘ جوائنٹ سیکرٹری چوہدری اعجاز احمد‘ تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) حافظ عبدالرزاق‘ چوہدری اظہر شفیق‘چوہدری عامر شہباز‘سابق تحصیل ناظم ڈاکٹر طالوت سلیم باجوہ‘ حاجی عبدالقیوم‘ میاں محمد اسلم‘ ڈی ایس پی مہر ناصر سیال ‘ چوہدری شفیق پپاسمیت عمائدین شہر کی کثیر تعداد موجود تھی ۔اسسٹنٹ کمشنر عباس رضا ناصر نے کہاکہ الرحمن ویلفئیر فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں کم وسائل رکھنے والے نوجوانوں کی اجتماعی شادیاں کروانے سے سماجی مسائل حل ہو سکتے ہیں مخیر حضرات کے باہمی تعاون سے آج 60اجتماعی شادیاں قرار پائی گئی ہیں جو شہر کیلئے باعث خوش قسمتی ہے فاؤنڈیشن کیساتھ انتظامیہ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گی ۔ ڈائریکٹر الرحمن ویلفئیر فاؤنڈیشن عبدالحفیظ خان نے کہاکہ گزشتہ سال بھی الرحمن ویلفئیر فاؤنڈیشن نے مخیر حضرات کے تعاون سے اسی جگہ پر اجتماعی شادیوں کا انعقاد کیا تھا جسے شہریوں کی بڑی تعداد نے سراہا تھا آج بھی اﷲ تعالی کے فضل و کرم سے شہر کے معززین کے تعاون سے 60 اجتماعی شادیوں کا انعقاد کیا گیا ہے انھوں نے کہاکہ انشاء اﷲ آئندہ بھی دکھی انسانیت کی خدمت عبادت سمجھ کر جاری رکھیں گے ۔
اجتماعی شادیاں