سکوٹر پر سفر کرنیوالے 2اطالوی سیاح ملتان پہنچ گئے‘ تاریخی مقامات میں گہری دلچسپی
ملتان(سٹاف رپورٹر) سکوٹر پر سوار اٹلی کا موسیقار اور سوشل ورکر 18 ممالک سے ہوتے ہوئے ملتان پہنچ گئے غیر ملکی سیاحوں نے ملتان کے تاریخی مقامات کو پسند کیا ہے اور ان میں گہری دلچسپی بھی لی اٹلی سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکلسٹ اور سیاح محمد اقبال گھانگلہ نے غیر ملکی سیاحوں کا استقبال کیا اور میزبانی کے فرائض انجام دیئے‘ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اٹلی سیاحوں نے کہا کہ 17 جولائی کو اپنے ملک سے سکوٹر پر سفر کاآغاز کیا جو کہ ویتنام جا کر اختتام پذیر ہوگا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سکوٹر پر وہ اب تک 20 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر چکے ہیں اور اب وہ پاکستان سے انڈیا ، تھائی لینڈ سے ہوتے(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
ہوئے ویتنام پہنچیں گے جہاں ان کا یہ سفر اختتام پذیر ہوگا اقبال گھانگلہ نے غیر ملکی سیاحوں کو قلعہ کہنہ دربار حضرت شاہ رکن عالم سمیت دیگر تاریخی مقامات کی بھی سیر کرائی اٹالین سیاحوں نے ان تاریخی مقامات میں گہری دلچسپی لی اور فن تعمیر کو سراہا ہے۔